تحصیل دروش میں ایک اور قدآور سیاسی شخصیت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی بازگشت

اشتہارات

دروش(چ،پ)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صف بندیاں، جوڑ توڑ عروج پر،کوئی کوئی شامل ہورہا ہے تو کوئی چھوڑ کر جارہا ہے، آوت جاوت کا میلہ لگا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل دروش سے تعلق رکھنے والے ایک قدآور سیاسی شخصیت عنقریب پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں جسکے بعد دروش کی سطح پر پیپلز پارٹی کو مزید تقویت ملنے کی امیدکا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایک سے زیادہ ذمہ دار اور باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخصیت کے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں جوکہ آخری مراحل میں ہیں، معاملات طے پانے کے بعد آئندہ چند دنوں میں کسی بھی وقت مذکورہ سیاسی راہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے اور ممکنہ طور پر نئے آنے والے سیاسی شخصیت کو پیپلز پارٹی کی طرف سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی عہدے کے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا جس میں شائد پیپلز پارٹی کے تحصیل چیئرمین کے لئے ممکنہ طور پر ”کورنگ“ امیدوار ہو سکتے ہیں۔
اس ضمن میں دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیاسی شخصیت پیپلز پارٹی میں حال ہی میں شامل ہونے والے شہزادہ خالد پرویز کی دلچسپی اور کوششوں سے پارٹی میں آرہے ہیں اور عنقریب اس بابت اعلان کیا جائیگا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کوئی تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں اور نہ اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں نا ہی تردید جبکہ دوسری طرف رابطہ کرنے پر مذکورہ سیاسی شخصیت کے قریبی ذرائع نے کہا”چند دنوں کی بات ہے،تھوڑا انتظارکریں“سب کچھ واضح ہوجائیگا۔