مرد وخواتین باعزت طریقے سے گھر بیٹھ کر ایمیزون سے لاکھوں روپے کماسکتے ہیں /ماہ رخ رشید

اشتہارات

لاہور(گ،ٹ،ر)گجرات سے تعلق رکھنے والی معروف نونہار اور ایمزون سے وابستہ پاکستان کی بیٹی ماہ رخ شاہد نے گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری طبقے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے، کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی سے ملکی معیشت میں بہتری اسکتی ہے بزنس سے وابستہ خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرے تا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب کاروباری بننے کیلئے انسان کو کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کاروبار شروع کرنے کیلئے تجربے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ہر انسان کا تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہنر سیکھنے سے انسان کو اسانی سے روزگار مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ Enablersانسٹیٹیوٹ واحد ادارہ ہے جو بے روزگار افراد کو کورس کے زریعے آن لائن کاروبار کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے جس سے ہر بے روزگار بندہ فائدہ اٹھائیں تا کہ کچھ بن سکے ایمیزون سے وابستہ پاکستان کی نونہار اور بہادر بیٹی ماہ رخ شاہد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی والدین کی دعاوں کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میری والد شاہد سرور بٹ، میری والدہ ناہید کوثر، میرے ماموں معروف کاروباری شخصیت محمد شہزاد بٹ، اور قابل بنانے والے ثاقب اظہر کا مثبت کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساقب اظہر کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھےEnablersانسٹیٹیوٹ سے ایمیزون کا کورس سیکھایا ہے جس کی وجہ سے آج لاکھوں روپے گھر بیٹھ کر کماتی ہوں۔