مرکزی صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات،مقامی اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا

اشتہارات


اسلام آباد (چ،پ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS) کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں وفد نے وزارت اطلاعات کی سیکرٹری شاہیرہ شاہد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر APRNSکے وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو تحریری طور پر ریجنل اخبارات کے مسائل پیش کئے۔
ملاقاتی وفد میں وقار عمران، محمد طاہر صدیقی اور سید ثاقب رضوی شامل تھے۔ ملاقاتی وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو تحریری طور پرریجنل اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔