تحریک انصاف کے صوبائی صدر نے چترال اور دیر کے چاروں اضلاع کے لئے کوآرڈنیشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا

اشتہارات

دیر بالا(سید زاہد جان)صوبائی صدر خیبر پختونخواہ پاکستان تحریک انصاف جناب پرویز خان خٹک نے چترال اور دیر کے چاروں اضلاع (دیر لوئر، دیر اپر، اپر چترال، لوئر چترال) کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی/ایڈوائزری کمیٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈنیٹر اور ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی صدر نے ضلع لوئر چترال کے لئے حاجی سلطان محمد، حاجی نصیرالدین، حاجی گل نواز، اسرار الدین صبور، شجاع الرحمن،نذیر احمد اور نذیراللہ پر مشتمل کمیٹی کی منظوری دی ہے۔

اس طرح ضلع اپر چترال کے لئے رحمت غازی، حبیب علی شاہ، معراج الدین، حاجی فرید اللہ، فضل الدین جوش، جمیع اللہ شیرازی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
صوبائی صدر کی طرف سے ضلع دیر بالا کیلئے محمد انور خان، فرہاد علی خان، یامین خان، گل بہادر خان، جمال احمد، اکسیر اعظم، عثمان اللہ، گل ابرہیم خان، ملک معتبر خان، صاحبزادہ گل فراز، محمدزادہ وردگ، حاجی ظریف خان، شہزاد یوسفزئی اور ثناء اللہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ضلع دیر لوئر کے لئے پی ٹی آئی کی کوآرڈنیشن کمیٹی ملک لیاقت خان ایم پی اے،سید محبوب شاہ ایم این اے، شفیع اللہ خان ایم پی اے، محمد اعظم خان ایم پی اے، شاکر اللہ اور مختیار احمد اسبنڑپر مشتمل ہوگی۔