شہری اسناد کی فراہمی کے لئے ویلج کونسل کی سطح پر آوی میں دفتر قائم کیا جائے/مطالبہ

اشتہارات

بونی (چ،پ) آوی اور ملحقہ دیہات کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے مختلف سرکاری دستاویزات یعنی میرج سرٹیفکیٹ، برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے متعلقہ دفترویلج کونسل آوی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یونین کونسل کی سطح پر یہ سہولیات فراہم کرنے والا دفتر بروک لاسپور میں موجود ہے۔ آوی سے بروک لاسپور کا سفر انتہائی دشوارہے اور طویل ہے، آوی، میراگرام اور سنوغور کے عوام کو معمولی کام کیلئے بھی بروک لاسپور جانا پڑتا ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے لوگوں کے مشکلات کے پیش نظر مذکورہ دفتر ویلج کونسل کی سطح پر آوی میں قائم کیا جائے جس سے ان علاقوں کے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔