تحصیل ناظم مستوج کی نشست کیلئے پارٹی نے ضلعی صدر امیراللہ کو نامزد کردیا

اشتہارات


بونی (چ،پ)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تحصیل ناظم مستوج کی نشست کے لئے پارٹی کے ضلعی صدر امیراللہ کو نامزد کردیا ہے جبکہ تحصیل تورکہو/موڑکہو کے لئے امیدوار کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی اپر چترال کا ایک اہم مشاورتی اجلاس گذشتہ روز بونی میں ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے ممبران، دونوں تحصیلوں کے ممبران، سب تحصیلوں کے ممبران، علماء ونگ کے صدر، پی وائی او، مختلف وی سیز کے ممبران کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر تحصیل مستوج کی نظامت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیراللہ کا نام فائنل کیا جبکہ ان کے ساتھ سید شیر حسین اور پرویز لال کے ناموں کو کورنگ امیدوار کے طور پر لیا گیا۔اجلاس میں تحصیل موڑکھو-تورکھو کے تحصیل ناظم کی سیٹ کیلئے دو نامون پر اتفاق ہوا جن میں سابق ناظم تورکھو شیر عزیز بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مستنصرالدین شامل ہیں اور اسکا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو میٹنگ میں شامل تمام شرکاء نے ایک قرارداد کی شکل میں بھی منظور کیا جسے صوبائی قیادت کی طرف سے بنائی گئی الیکشن ریویو کمیٹی کو بھی پیش کردیا جائے گی۔