بدھ. ستمبر 28th, 2022

چترال(چ،پ) صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر لوئر حسن عابد اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کو تبدیل کرکے انکی جگہ گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر انوارالحق کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر منظوراحمد آفریدی کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات کردیا ہے۔ چترال کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر انوارالحق اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ منظور احمد آفریدی ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ تھے۔
سابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد اور سابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان تقرریوں کا اعلامیہ منگل کے روز جاری کیا گیا۔