کریم آباد ویلی میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام پریشان، اعلیٰ حکام نوٹس لیں /عنایت علی شاہ

اشتہارات

چترال (چ،پ)کریم آبادسے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن و سابق یوتھ کونسلر عنایت علی شاہ نے کہا ہے کہ کریم آباد اور ملحقہ علاقے گزشتہ کئی روز سے ٹیلی نار موبائل سروس سے محروم ہیں جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں سے ٹیلی نار سگنیل غائب ہیں مگر اس جانب توجہ دینے والا کوئی نہیں، متعلقہ کمپنی والے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس لئے اعلیٰ سرکاری حکام اس چیز کا نوٹس لیں اور کریم آباد کے عوام پر رحم کیا جائے۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ یہ کس قسم کا سروس ہے کہ آسمان پر بادل آتے ہی سگنل غائب ہو جاتے ہیں، پوچھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کریم آباد کے ٹاؤر میں جنریٹر خراب ہے، افسوس اس بات پہ ہو رہاہے کہ اتنی بڑی کمپنی ایک جنریٹر ٹھیک نہیں کرپارہی ہے حالانکہ پچھلے سال کمپنی کروڑوں روپے لگا کر 2 نئے ٹاورز بھی علاقے میں لگایا اور ساتھ ہی 4 جی سسٹم بھی متعارف کرایا لیکن بدقسمتی یہ ہے ادھر عوام کے مشکلات کوکوئی نہیں دیکھتا لوگ موبائل-فون استعمال کرتے ہیں اپنے سہولت کے لیے اپنے اہل و عیال کی حالت زار پوچھ سکیں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطے قائم رہیں مگر ٹیلی نار کی ناقص سروس کی وجہ سے عوام کا کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی نار کمپنی کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی سروس کا معیار بہتر کرے اور لوگوں کو بلاتعطل خدمات فراہم کرے کیونکہ خدمات کی فراہمی مفت میں نہیں ہورہی بلکہ کمپنی کروڑوں عوام سے وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سروس میں بہتری نہ آنے کی صورت میں مجبوراً عوام احتجاج کے لئے میدان میں نکل آئینگے۔