عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل ناظم دروش کی نشست کیلئے خدیجہ بی بی کو نامزد کردیا

اشتہارات

پشاور(چ،پ) عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل ناظم تحصیل دروش کی نشست کے لئے پارٹی کی خاتون راہنما خدیجہ بی بی کو ٹکٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اضلاع میں پانچ تحصیل نظامت کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے تحصیل دروش کے لئے عوامی نیشنل پارٹی ویمن ونگ کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کو پارٹی کی طرف سے تحصیل نظامت کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع چترال لوئر اور اپر میں تحصیل نظامت کے کسی بھی  نشست کے لئے عوامی نیشنل پارٹی پہلی جماعت ہے جس نے اپنے کم از کم ایک امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع لوئر چترال میں تحصیل چترال اور تحصیل دروش جبکہ ضلع اپر چترال میں تحصیل مستوج اور تحصیل تورکہو موڑکہو کی تحصیل نظامت کے لئے دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے تحصیل نظامت کے لئے اپنی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔