برموغ لشٹ کے مقام پر دو نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے

اشتہارات

 چترال(چ،پ)چترال شہر کے نواحی سیاحتی مقام چترال گول نیشنل پارک برموغ لشٹ میں ایک کمرے اندر دو نوجوان پراسرار طو رپر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شام  چترال گول نیشنل پارک کے علاقے میں دو نوجوان ایک ٹیلی فون کمپنی کے گارڈ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے جنکی اطلاع پولیس کو ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیں۔ پر اسرار طور پر جان بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالودود ولد تاج محمد سکنہ چیو ڈوک اور سلمان ولد لیاقت سکنہ سین لشٹ ہوئی ہے جنکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سیرو تفریح کیلئے وہاں پر گئے تھے۔ دونوں نوجوانوں کے موت کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جان لیواچیز کے کھانے پینے یا کمرے میں گیس بھرنے یاسخت سردی کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔