خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ سکولز داخلہ فیس،سالانہ فیس یا کوئی اور فیس وصول نہیں کر سکتے/اعلامیہ جاری

اشتہارات


پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولٹری اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں کوماہوار ٹیویشن فیس کے علاوہ  داخلہ فیس اور سالانہ فیس کی وصولی سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے PSRAخیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن پر عدالتی فیصلے مورخہ 14دسمبر 2021کی رو سے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے داخلہ فیس، سالانہ فیس یا کسی بھی دوسرے نام سے کسی فیس کی وصولی غیر قانونی عمل ہے لہذا تمام پرائیویٹ سکول اس پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ اس امر کی خلاف ورزی نہ صرف عدالتی احکامات سے روگردانی کے زمرے میں آئے گی بلکہ یہ KP-PSRAریگولیشن مجریہ 2018کی بھی خلاف ورزی تصور ہو گی۔