سینئر سول جج ایڈمن چترال کی نگرانی میں منشیات تلف کرد ئیے گئے
چترال(محکم الدین) سینئر سول جج ایڈمن چترال غلام حامد نے اپنے ہاتھوں سے منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف کردیا۔ اس موقع پر پبلک پراسکیوٹر بھی موجود تھے۔ سینئر سو ل جج ایڈمن نے منشیات کے بارے میں صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ چترال، تھانہ ایون، تھانہ لٹکوہ اور تھانہ کوغذی میں منشیات کے پندرہ کیسز رجسٹرڈ ہوئے اورمجموعی طور پر 320گرام چرس، 98 گرام افیون اور 21 لیٹر شراب برآمد کئے گئے تھے جوکہ مذکورہ تھانہ جات کی ماہ اکتوبر اور ماہ نومبر کی کارردگی تھی اور آج ان منشیات کو ضابطے کے مطابق تلف کیا جارہاہے۔