بگوشٹ، ژیتور سائفن ایری گیشن اسکیم کے حوالے سے غلط فہمیاں دور ہو گئے ہیں،شہزادہ امان الرحمن پر اعتماد ہے/عمائدین یورجوغ

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)گرم چشمہ کے یور جوغ گاؤں کے عمائدین عبدول خان، محمد نواز، شیر ولی خان، ولی جان، گل احمد شاہ اور اسرار الدین نے بیگوشٹ تا ژیتور سانک سائفن پائپ لائن اسکیم کی مخالفت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد تمام بدگمانیاں ختم ہوگئے جو کہ غلط فہمی کی بنا پر پید ا ہوئے تھے جن کی بنیاد پر انہوں نے گزشتہ جولائی اور اگست میں اس منصوبے کے خلاف پریس کانفرنس کیا تھا۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ تفصیلی نشست کے بعد اصل حقائق سامنے آگئے اور معلاملات طے پاجانے، تحفظات دور ہونے اور گاؤں کی سیفٹی کی یقین دہانی کے بعد ان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہزادہ امان الرحمن ہمارے علاقے کے اہم شخصیت ہیں جن کی عزت واحترام کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور ان کی گزشتہ پریس کانفرنسوں کی وجہ سے ان کو کوئی ذہنی کوفت یا تکلیف لاحق ہوئی ہو تو وہ اس کے لئے معذرت خواہ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ کے لئے ایک دوسرے کا احترام کریں گے اور مل کر علاقے کی تعمیر وترقی اور امن وامان کیلئے کام کرتے رہیں گے۔