ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بونی میں سیلاب سے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب کا جائزہ لیا

اشتہارات

بونی (افگن رضا) غیر سرکاری ادارے آغا خان ایجنسی فار ہابیٹیٹ(اکاہ) نے بونی گول (دھول دینیان ٹیک) میں سیلاب کی خطرات سے پیشگی اطلاع کیلئے جدید آلات نصب کردیا۔اس موقع پر سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی بھی موجود تھے۔آکاہ کے اہلکاروں نے آرلی وارننگ سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔سیلا ب کے حوالے سے پیشگی اطلاع کا یہ نظام جدید سنسرز اور ساؤنڈ سسٹم پر مشتمل ہے جو سیلابی صورتحال میں علاقے کے لوگوں کو پیشگی مطلع کرنے میں کا م آئے گا۔ پیشگی اطلاع کے اس نظام کی تنصیب کا مقصد سیلابی صورتحال میں عوام کو مطلع کرکے انہیں محفوظ مقام پر قبل از وقت منتقل ہونے کے لئے آگاہ کرنا ہے تاکہ انسانی جان محفوظ رہ سکیں اور نقصانات کم ہوں۔ ادارے کی طرف سے ولی محمد یفتالی ایریا منیجر اکاء، پریذیڈنٹ اسمٰعیلی ریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم اور دیگر موجود تھے۔