چترال میں فروزن چکن فوڈز کے اسٹور کا افتتاح، عالمی معیار کے پراڈکٹس دستیاب ہونگے، سبروسو
چترال(بشیر حسین آزاد) عالمی معیار کے اصولوں کے مطابق تیار ہونے والی حلال فروزن چکن مصنوعات کی اسٹور بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا افتتاح ہوگیا۔ جس میں اے ون کوالٹی اورعمدہ معیاری مصنوعات بنانے والی کمپنی (Sabroso product)کی چکن پراڈکٹس دستیاب ہونگی۔پیر کے روزبائی پاس روڈ گولدرو چوک لوئر چترال کے قریب بیسٹ چکن فروزن فوڈز اسٹور کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی،مختلف سیاسی جماعتوں عہدادارن،تجار یونین کی کابینہ کے ممبران و معتبرات علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سابق ایم پی اے،جے یوآئی چترال لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن، معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر،خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان و دیگر نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا افتتاح کیا۔چترال کے عوام نے پہلے دن ہی بڑی تعداد میں فروزن فوڈز کا معائنہ کیا اورسی ای او اخونزادہ قاضی محمدجنید جوکہ سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی چترال لوئر قاضی نسیم کے فرزند ہیں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ فروزن فوڈز میں عالمی معیار کے مطابق فروزن چکن پراڈکٹ تیار کرنے والی کمپنی (Sabroso)کمپنی کی چکن سموسہ شامی کباب، چکن قیمہ، چکن کڑاہی پیس، چکن کٹ پیس، چکن بون لیس،چکن کوفتے اور اس قسم کیدرجنوں اقسام دستیاب ہونگی۔ سی ای او اخونزادہ قاضی محمدجنید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیسٹ چکن فروزن فوڈز کا مقصد عوام چترال کو انتہائی مناسب ریٹ پر اعلیٰ معیار کی حلال مصنوعات کی با آسانی ترسیل ممکن بنانا اور تازہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء مہیا کرنا ہے۔