ڈگری کالج بونی کے طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ اورجلسہ،ڈپٹی کمشنر نے مسائل حل کرنےکی یقین دہانی کی

اشتہارات


بونی (چ،پ) گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق ریلی نکالی اور بونی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے سینکڑوں طلباء نے کالج کے مختلف مسائل کے حل کیلئے احتجاجی ریلی نکالی جوکہ بونی چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لیا۔ احتجاجی طلباء کالج کے مختلف مسائل جن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی، ٹیچنگ اسٹاف کی کمی، ٹرانسپورٹ اور کالج میں فرنیچرز کی عدم دستیابی وغیرہ مسائل حل کرنے لئے حکومت سے مطالبہ کیا۔ احتجاجی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات محمد پرویزلال اور بونی بار کے جنرل سیکرٹری نے طلباء کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تحریک حقوق عوام اپر چترال انکے ساتھ ملکر سخت احتجاج کریگی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے طلباء کے ساتھ ملاقات کی اور انکے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے اولین فرصت میں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ ڈی سی اپر چترال کی یقین دہانی پر طلباء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔