دروش میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں یکم رمضان سے دھرنا دینگے/عوامی نیشنل پارٹی

اشتہارات

دروش(پ،ر)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے خبر دار کیا ہے کہ دروش میں بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہونے کی صورت میں وہ یکم رمضان سے دروش بازار میں دھرنا دینگے۔ اتوار کے روز اے این پی تحصیل دروش کے ایک اجلاس کے بعد منظور ہونے والے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دروش میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نام پر عوام کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے چند روز پہلے انتظامیہ کو ڈیڈلائن دی گئی تھی جو کہ اب ختم ہو نے کے قریب ہے مگر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اجلاس میں ایک بار پھر انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور یکم رمضان سے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش دھرنے کا آغاز کرے گی اور یہ دھرنا لوڈشیڈنگ ختم ہونے تک جاری رہے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی کا یہ اجلاس ضلعی نائب صدر حاجی غلام احد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں خواتین ونگ کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے بھی خصوصی شرکت کی۔