گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے ایس سی او اور اے کے ایف نے ایم او یو پر دستخط کردئیے

اشتہارات

گلگت(نامہ نگار)گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او)اور آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان(اے کے ایف)نے آپس میں مفاہمت کے ایک یاد داشت پر دستخط کردئیے۔ اس اقدام کا مقصد ایس سی او اور اے کے ایف اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے دیگر اداروں کے درمیان گلگت بلتستان کی استحکام،سماجی و معاشی ترقی کے مشترکہ مقصدکو پر اعتماد انٹرنیٹ اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے ذریعے مضبو ط کرنا ہے۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والے خصوصی تقریب میں ایس سی او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر محمد مقبول احمد اور اے کے ایف کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اختر اقبال نے دستخط کئے۔ تقریب میں ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان ایچ آئی (ایم) کے علاوہ اے کے ڈی این کی قیادت آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر حافظ شیرعلی، چیئرمین آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان اقبال والجی، سیرینا ہوٹلز چیئرمین عزیز بولانی۔ اے کے آر ایس پی اور ایئر سی ڈیری وقار احمد، ڈائریکٹر آپریشنز اور ایکسٹر نل افئیرزاے کے ایف (پاکستان) موجود تھے۔اس ایم او یو کے تحت، ایس سی او اور اے کے ایف (پاک) گلگت بلتستان کے مختلف مراکز میں فری لانسنگ مراکز اور پارکس کی مشترکہ طور پر ڈیزائن، اس کے قیام اور اس کی مینجمنٹ میں تعاؤن کرے گا جو سافٹ وئیر، آئی ٹی، اور بزنس پروسس آؤٹ سورسنگ کے مرکز کے طو ر پر کام کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ہنزہ، ناصر آباد میں آئی ٹی پارک کا قیام کیا جائیگا جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر، تیز انٹرنیٹ مرکز اور چھوٹے اور بڑھتے ہوئے کاروبار، اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور چیمبر آف کامرس کے لئے ایک مرکز ہو گا اس کے علاوہ، یہ ایم او یو اسکولز اور صحت کی سہولیات کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی، مارکیٹ روابط کی تشکیل، آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور سرویلنس سسٹم اورتباہی کے خطرے کو تقویت دینے کے لئے ایس سی او اور اے کے ایف (پاک) کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ ایم او یو اے کے ایف (پاک) اور ایس سی او کو ICT کے ذریعے، گلگت بلتستان کی عوام کو CPEC جیسے بڑے اقدامات سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائدکے مواقع فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔(۶۲ جنوری