172

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈی پی او؛ پی ایس پی آفیسر سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال لوئر تعینات

چترال(نامہ نگار) چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو پولیس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ڈی پی او چترال عبدالحئی کو تبدیل کرکے انکی جگہ گریڈ 18کی خاتون پی ایس پی آفیسر سونیا شمروز خان کو ڈی پی او چترال تعینات کیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ چترال میں کسی خاتون کو پولیس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔