موڑدہ اور جنگ بازار کے درمیان پائپ لائن کا تنازعہ، اے سی چترال نے فی الحال دونوں علاقوں کو پانی بحال کرنے کی ہدایت کی

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال ٹاؤن کے گاؤں موڑدہ اور جنگ بازار کے درمیان پائپ لائن کا تنازعہ شدت اختیار کرکے ڈپٹی کمشنر تک پہنچ گیا۔ اس حوالے سے ڈی سی چترال حسن عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے تحصیلدار چترال سیفور خان کے ہمراہ سائٹ پرجاکرپائپ لائن کامعائنہ کرنے کے بعد فریقین کو اپنے دفتر بلا یاجہاں پرفریقین کے مابین بڑی بحث مباحثے اور تکرارکے بعداے سی چترال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اسٹیٹ کی ملکیت ہوتی ہے جسے ہرکسی کو استفادہ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فریقین آپس میں بیٹھ کر سات دن کے اندر اندر تنازعہ حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔اُنہوں نے ٹی ایم او کو موقع پر جاکر دونوں فریقین کے لیے پائپ لائن کو بحال کرنے کا حکم دیا۔