تنظیم تحفظ حقوق چترال نے حسین علی صفدر کو کراچی کیلئے چیف کوآرڈنیٹر مقرر کر دیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) تنظیم تحفظ حقوق چترال نے معروف سوشل ورکر حسین علی صفدر کو کراچی میں تنظیم کا چیف کوآرڈنیٹر مقرر کردیا ہے۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حسین علی صفدر کو ابتدائی طور پر دو مہینے کے لئے چیف کوآرڈنیٹر مقرر کرکے انہیں ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کراچی میں تنظیم کیلئے ایک فعال ٹیم تشکیل دیں اور چترالی باشندوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے فعال کردار کریں۔ تنظیم نے کراچی میں مقیم چترالی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چترالی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں تنظیم کا دست و بازو بنیں۔