اتوار. اپریل 2nd, 2023

دروش(نامہ نگار) تحصیل دروش کے وادی شیشی کوہ میں تار بازار میں آتشزدگی کی وجہ سے چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جس سے دکان مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کے روز علی الصبح پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم اے دروش کے اہلکار فائر ٹینڈر لیکر تار پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ مقامی لوگوں نے اطلاع ملنے پر آگ بجھانے کے لئے پہنچنے پر ٹی ایم اے دروش کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
درایں اثناء مقامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے متاثرین کے ساتھ مالی امداد کی جائے۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221