کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے بونی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد

اشتہارات

بونی (افگن رضا) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کے جبرو بربریت اور مظالم کیخلاف وزیر اعظم حکومت پاکستان، صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر نگرانی یوم سیاہ منایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے افسران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے سربراہان، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکہو کے TMO،پولیس فورس، چترال لیویز کے جوان، ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاراں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کیں۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت اور انڈین افواج کے غاصبانہ اقدام، فسطائی عمل، جبرو بربریت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کیں اور اس جبر کے نتیجے میں شہید ہونے والے نہتے کشمیری بھائیوں اور بہنون کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی، اس دوران ایک منٹ کے لئے ٹریفک اور نقل و حمل کو روک دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوریہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔لہذا ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ریلی کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اپر چترال کے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے تقاریر پیش کیں۔ انہوں نے اپنی تقاریر مسئلہ کشمیر کے پس منظر، وہاں موجودہ حالات، کشمیری عوام کی قربانیوں اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کی غیر متذلل حمایت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، مودی سرکار مردہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔