چترال ائیر پورٹ بہت جلد مکمل کیا جائے گا/ایکسین سی اینڈ ڈبلیو

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) چترال ائیر پورٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد اسے مکمل کیا جائیگا۔ اس سڑک پر تارکول کا نہایت معیاری کام جاری ہے۔ چیو پُل سے چترال ائیر پورٹ تک سڑک کی پحتگی کیلئے باقاعدہ طور پر اسفالٹ پلانٹ منگوایا گیا۔میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شیراز نے بتایا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں زیر تعمیر ترقیاتی کام متاثر کئے تو چترال میں سڑکوں کا کا م بھی بری طرح متاثر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے چترال میں اسفالٹ پلانٹ نہیں تھا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے اس پلانٹ کا مالک معمولی کام کیلئے اسے لگانے کیلئے اکثر تیار نہیں تھا مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجینئر عثمان یوسف شنواری نے اس پلانٹ کے مالک کو یہاں پر انسٹالیشن کے لئے راضی کیا، اب یہ پلانٹ لگ چکا ہے اور یہاں پر معیار کے مطابق میٹریل تیار کیا جاتا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین اور ایس ڈی او رات بارہ بجے تک اس کام کی نگرانی کررہے تھے۔ تاہم گزشتہ رات اچانک فیور مشین کا ایک موٹر خراب ہوا جسے مرمت کیلئے ترنول بھجوایا گیا تاہم فوری طور پر دوسرا فیور مشین منگواکر کام پر لگادیا گیا۔ اس کام کی نگرانی کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سب ڈویژنل آفیسر عتیق فاروق ہر وقت موقع پر موجود رہتا ہے تاکہ کام کی معیار میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ آئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ء اور ضلعی زکوۃ چیئرمین محمد قاسم نے بھی اس کام کا جائزہ لیا اور اس پراطمینان کا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سستی شہرت کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں عوام کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کے جھوٹے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور تسلی رکھیں کہ ہماری حکومت میں ہم غیر معیاری کام کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہو چکی تھی، اب سڑک کی پختگی سے عوام کو سہولت میسر آئے گی، گردو غبار سے نجات ملے گی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم شاہراہ ہے جس سے روزانہ اہم شخصیات کا گزر ہوتا تھا، اس سڑک کی مخدوش حالت چترال شہر کی خوبصورتی پر داغ تھا۔