وزیر اعظم کے معاؤن خصوصی ملک امین اسلم نے گلاف پراجیکٹ کی طرف سے ریسکیو 1122کو ایمرجنسی کٹس فراہم کئے

اشتہارات


چترال (نامہ نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے لوئر چترال کا دورہ کیا اس موقعے پر ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی جواد ایاز بھی انکے ہمراہ تھے۔ دورے پر وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سربراہی میں Gloff II پراجیکٹ کے تحت UNDP پراجیکٹ ڈائریکٹر فرحت بنگش کی طرف سے دوران ایمرجنسی استعمال ہونے والے مختلف ایمرجنسی کٹس ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو1122 ڈاکٹر ایاز خان کے حوالے کیں۔ UNDPکی طرف سے ایمرجنسی کٹس حوالگی کی تقریب محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی قیادت میں محکمہ موسمیات چترال کے دفتر آمد پر مہمانوں کو سلامی دی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ Gloff II پراجیکٹ کے تحت مختلف مرکزی اور صوبائی محکمہ جات کی استعداد کار کو بڑہائی جارہی ہے تاکہ وہ ڈیزاسٹر منیجمٹ میں بہتر کردار دا کرنے کے قابل ہوں جوکہ حکومت کی مربوط اور منظم کوششوں کا حصہ ہے، چونکہ ریسکیو 1122 ہی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر کام کرتی ہے اس لئے ریسکیو1122کو ایمرجنسی کٹس کی فراہمی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے اور اس کے نتیجے میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کے لئے وارننگ سسٹم ایسے علاقوں میں لگائے جارہے ہیں جبکہ دریاؤں میں طغیانی اور ڈسپچارج کے مشاہدے کا بھی ایک نظام وضع کیا گیا ہے جوکہ پیشگی اطلاع میں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوف پراجیکٹ کے مالی تعاون سے ایمرجنسی کٹس ریسکیو 1122کے حوالے کیا جنہیں ڈائرکٹر آپریشن ریسکیو1122 ڈاکٹر ایاز خان نے وصول کیا۔