86

چترال میں سیلاب کے پیش نظر بروغل فیسٹیول ملتوی کردیا گیا

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے بروغل فیسٹیول ملتوی کردیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام 5ستمبر سے منعقد ہونے والا بروغل فیسٹیول چترال میں حالیہ سیلابوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور اب یہ فیسٹیول 12اور 13ستمبر کو منعقد ہوگا۔
فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بروغل وادی کا منفرد کھیل یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، گدھا پولو،گھوڑا پولو اور دیگرروایتی کھیل شامل ہیں۔بروغل فیسٹیول میں شریک ہونے والے سیاحوں کیلئے خصوصی طور پر ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔