طلحہ محمودد فاؤنڈیشن کی طرف سے یارخون لشٹ کے متاثرین سیلاب میں امدادی راشن تقسیم کئے گئے

اشتہارات

بونی(چ،پ)طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان لیکر جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے راہنماء سیلاب سے متاثرہ یارخون لشٹ پہنچ گئے جہاں سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد میں راشن تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے راہنماء احسان الحق وفا اور ریٹائرڈ صوبیدار مرزاعالم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ کی ہدایت پر ضلعی قائدین یہاں پر آپ لوگ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کے لئے آئے ہیں، آج جو امدادی راشن تقسیم کی جارہی ہے یہ متاثرہ خاندانوں کے زخم اور نقصانات کا مداوا بالکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی کوششوں سے بحالی کا کام زور وشور سے جاری ہے اور بہت جلد رابطہ سڑک، آبنوشی اور آبپاشی کی اسکیمیں بحال کی جائینگی۔