الخدمت فاؤنڈیشن نے پیپسی کو کے تعاؤن سے اپر چترال میں راشن تقسیم کر دیئے

اشتہارات

بونی (سرفراز شاہد)الخدمت فاؤنڈیشن نے پیپسی کو (Pepsi-Co)کے مالی تعاؤن سے اپر چترال میں تین سو خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیئے۔ اس موقع پر ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیپسی کو کے مالی تعاؤن سے الخدمت فاؤنڈیشن نے اپر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین گھرانوں میں خوراک کے پیکج تقسیم کئے۔ پیکیج تقسیم کرنے کا انتظام الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مستحقین کے لئے امدادی فراہم کرنے پر پیپسی کو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ رضاکار ہمہ وقت ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔