چترال ہوٹل حادثے پر دکھ ہوا، غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی ہے، مرحومین کیلئے دعاگو ہیں/سرتاج احمد خان

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے سابق تحصیل ناظم/کوآرڈنیٹرایف پی سی سی ائی کے پی سرتاج احمد خان نے جمعرات کے روز تریچ میر ویو ہوٹل میں پیش آنے والے سانحے میں قصور سے آنے والے سیاحوں کی جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والوں کی روح کی ایصال ثواب اور ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی اور ان کے پسماندگا ن کو اس اندوہناک غم کو سہنے اور قوت برداشت عطا کرنے کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کی منظوری دینے پر پاک آرمی کابھی خصوصی شکریہ اداکیا اور حالات سے عوام کو باخبر رکھنے پر چترال پریس کلب اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ اس سانحے نے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحے میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا کرتے رہیں۔انہون نے مزید کہا کہ چترال سیاحتی شعبے میں حادثہ کے بعد ڈسٹرک گورنمنٹ چترال/کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ چترال، چترال اکانومک ڈویلپمنٹ فورام چترال میں متعلقہ شعبے کے تمام اسٹک ہولڈر کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کیلئے ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائینگے تاکہ چترال میں سیاحت کے شعبے میں بہتری لایا جاسکے۔