جمعیت علماء اسلام یوسی تریچ کے ارکان کا اجلاس، ضلعی جماعت پر مکمل اعتماد کا اظہار

اشتہارات

اپرچترال(جہانگیر جگر)جمعیت علماء اسلام یونین کونسل تریچ کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز یوسی امیر قاری شاہ ولی کے زیرصدارت نشکوہ میں منعقد ہوا جس میں یونین کونسل تریچ کے گاؤں زیزدی سے بالائی تریچ تک سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے ضلعی مجلس عمومی کے اراکین اور یو سی ذمہ دار نے شرکت کیں۔ اجلاس میں اراکین جمعیت نے ضلعی امیر اور ضلعی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضلعی امیر اور کابینہ کی کوششوں سے بڑی تعداد میں لوگ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر جمعیت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جسکی وجہ سے جمعیت ضلع اپر چترال میں ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔ اجلاس میں اراکین نے کہا کہ بعض اراکین جمعیت کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔اجلاس میں قرارداد کے ذریعے ایسے افراد کو جماعت سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین نے شاگرام یو سی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر مفتی اسداللہ اور مولانا عطاء الرحمن کے فعل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں 13ستمبرکو ہونے والے ختم نبوت کارنفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تیاری شروع کرنے کا عہد کیا گیا۔