98

 مروئے بالا میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

چترال(چ،پ)چترال کے گاؤں مروئے بالا میں ایک شخص قتل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چترال سے 43کلومیٹر دور بونی روڈ پرواقع گاؤں مروئے بالا میں بئینی کے مقام پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا جس کی وجہ ابتدائی طور پر معمولی گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے جوکہ بچوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔
ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے بتایاکہ پیر کے روز حاجی بیگ کا اپنے بڑے بھائی شیر محمد کے ساتھ معمولی بات پر تکرار شروع ہوئی، حاجی بیگ نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ انہوں نے تکرار کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ غیر شادی شدی بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے معصوم بچے کا بستر پر پیشاب پرغصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔