جمعہ. مارچ 24th, 2023


چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنماء اورسابق صوبائی نائب صدر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں چترال کو ایمر جنسی ادویات اورضروری طبی سامان کی فراہمی صوبائی حکومت کی طے شدہ پالیسی ہے اس پر کریڈٹ لینا نہ صرف اخلاقی بلکہ سیاسی طور پر بھی قابل مذمت ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنماء نے کہا کہ کرونا و ائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے مختلف سطحوں پرمختلف پالیسیاں اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن پر عمل درآمد جاری ہے اور ضلع و تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میں ضروری آلات اور تشخیصی اوزار کی فراہمی اس پروگرام کا حصہ ہے اس لئے اس حوالے سے کسی کی کو ششوں کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے طبی سہو لیات کے ساتھ ساتھ صوبے کے انیس لاکھ خاندانوں کو مالی معاؤنت دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اعداد و شمارجمع کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کے ذریعے مستحق افراد کو خاطر خواہ امداد فراہم کی جائیگی اور یہ تمام کام صوبائی حکومت اپنے وسائل سے اور ایک پالیسی کے تحت انجام دے رہی ہے اس حوالے سے کوئی بھی تیسرے درجے کا سیاسی ورکر کریڈ ٹ لینے کی آئندہ بھی کو شش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کورونا وائرس کے خلاف حکومت اور قوم مشترکہ طور پرلڑ رہے ہیں اور انشاء اللہ باہمی تعاؤن سے اس مصیبت سے جلد قوم نجات پائیگی۔ سجاد احمد خان نے صوبائی حکومت خصوصاً صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان، پی ٹی آئی مالاکنڈ ریجن کی قیادت اور ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ چترال میں اس وباء کے حوالے سے جو بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہو ئی وہ اٹھائے جائینگے اور عوام کوکسی قسم کی تکلیف سے ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221