موجود صورتحال میں حفاظتی انتظامات اٹھاتے ہوئے صارفین کی خدمت میں مصروف ہیں/منیجر بنک آف خیبر

اشتہارات


چترال(شہریار بیگ) بنکنگ کے دوران کوونا وائرس سے اپنے کسٹمرز کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر بنک چترال مین برانچ نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پیر کے روزخیبر بنک مین برانچ اتالیق بازار کے منیجر شیر زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے بنکنگ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومتی ہدایات کے مطابق اے ٹی ایم صارفین کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے سنی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے تاکہ ہمارے معزز صارفین اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہ کر بنک کی خدمات سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معزز صارفین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔