ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا

اشتہارات

اپرچترال(نامہ نگار)ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہمراہ قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے ہفتہ کے روز اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے ہمراہ لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے مسافروں کیلئے بنائے گئے عافیت گاہوں یعنی قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیااور وہاں پر رہائش پذیر سے ملے، انکی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے نے قرنطینہ مرکز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور فراہم کئے جانے والے سہولیات بشمول بسترے، کھانے پینے کے انتظامات وغیرہ کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے قرنطینہ مرکز میں انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ عافیت گاہوں میں گلگت سے آئے ہوئے 21لوگ موجود ہیں جن کو لاسپور میں بنائے گئے عافیت گاہ شفٹ کرنا چاہتے تھے مگر ا انہوں نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کئے کہ یہاں سہولیات سے مطمئن ہیں اور مکمل طور پر فارغ کرنے تک وہ یہاں خوشی سے رہنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر محمد ریاض خان اے،سی مستوج ایٹ بونی، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج بھی موجود تھے۔