ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ایس آر ایس پی بجلی گھر دوما دومی کا دورہ؛ پانی کی فراہمی کیلئے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)ایس آر ایس پی کی تعاؤن سے دومہ دومی بجلی گھر سے بونی ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں اور بجلی گھر کومطلوبہ مقدار میں پانی فراہم کرنے کے لئے ان ٹیگ پر کام جاری ہے۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کے ہمرای بجلی گھر کے ان ٹیگ بہ مقامِ دومہ دومی کا دورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لیا۔ سائٹ پر موجود SRSPکے انجینئر اسد نے کام کے حوالے سے انتظامی افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دو دنوں میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائیگا جسکے بعد بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بالترتیب بجلی گھر پر لوڈڈال کر جائزہ لیا جارہا ہے، ابھی تک چار ٹرانسفارمروں تک کامیابی کے ساتھ ٹیسٹنگ ہوئی ہے اور اگلے دو دنوں میں مزید ٹرانسفارمر ٹیسٹنگ میں شامل کئے جائینگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے بجلی گھر کو پانی کی فراہمی کے لئے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
دومہ دومی بجلی گھر کو فعال بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ذاتی دلچسپی اور ایکسین سی۔اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے تعاؤن کو بھی علاقے کے عوام قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان کے دلچسپی اور تعاون پر کمیونٹی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دومہ دومی بجلی گھر میں پانی کے کمی کوپورا کرنے میں کمیونٹی کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔