کورونا خطرہ؛ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے چترال داخلے پر پابندی،رہائشی ہوٹلز دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری

اشتہارات

چترال(چ،پ)ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرحفاظتی اقدامات کے طور پر کمشنر ملاکنڈ نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ملاکنڈ ڈویژن میں داخلے پر 15دنوں کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ جسکے بعد ضلعی انتظامیہ چترال (لوئر) نے بھی حفظ ما تقدم کے تحت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مطلع کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاحوں کے چترال داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی سیاح کو ضلع چترال میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔ چترال آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو لواری ٹنل سے واپس بھیجدیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نے چترال میں موجود ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو 24گھنٹو ں کے اندر چترال سے چلے جانے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے چترال میں رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے ہوٹلوں کو 15دن کے لئے بندکرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو گھرو ں تک محدود رکھیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔