ایون میں بی آئی ایس پی کے رقومات کی ادائیگی کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں،خواتین کو مشکلات درپیش ہیں

اشتہارات

ایون(عباد) ایون کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقومات کی ادائیگی کے لئے آسان طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ لوگوں کو سہولت میسر آسکے۔ ان دنوں ایون بازار میں بڑی تعداد میں خواتین بی آئی ایس پی کے رقومات کے حصول کے لئے بازاروں میں دربدر ہو رہے ہیں کیونکہ ان رقومات کی ادائیگی کے لئے مناسب انتظامات نہیں ہیں جسکی وجہ سے مستحق خواتین کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والی باپردہ خواتین کئی کئی گھنٹے بازار کے دکانوں کے باہر لائن بناکھڑی رہتی ہیں اور انہیں اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے رقوما ت کی ادائیگی کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ غریب با پردہ خواتین کو اس تکلیف اور اذیت سے نجات مل سکے۔