205

جمعیت علماء اسلام رابطہ کمیٹی پشاور کے کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگئی

پشاور(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام رابطہ کمیٹی پشاور کی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کی طرف سے میڈیا کوجاری کئے گئے بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی پشاور کے امیر مولانا محمد عمرفیضی نے ناظم عمومی(جنرل سیکرٹری) مولانا احسان الحق سے مشاورت کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں مولانا ہدایت الحق، مولانا محمد یوسف، مولانا فیض محمد مقصود، مفتی خلیفۃ اللہ اور مولانا رحمت نذیر سرپرست، مولانا عمر فیضی امیر، مولانا عطاء الرحمن مقصود سنیئر نائب امیر، مولانا عبدالقادر جلالی، مفتی عبدالرحمن، قاری اخونزادہ عبیدالرحمن اور مولانا عبدالصابر نائب امراء، مولانا احسان الحق جنرل سیکرٹری، مولانا مجیب الرحمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مفتی محمد شفیع جوائنٹ سیکرٹری، مولانا محمد اکبر ناظمفنانس سیکرٹری، مولانا انعام اللہ اور مولانا زاہد ولی معاونین مالیات، مولانا شریف اللہ سیکرٹری اطلاعات،مولانا غلام قادر معاؤن اطلاعات، انور مقصود معاؤن اطلاعات و صدر سوشل میڈیا ٹیم، قاری اخونزادہ وقار احمد پریس سیکرٹری،قاری شمس الرحمن معاون سیکرٹری، قاری عبیدالرحمن سالار، قاری حبیب الدین معاؤن سالار اور مولانا خلیل الرحمن آفس سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔