منڈاغ آوی کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے،برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے

اشتہارات

بونی (نامہ نگار) اپر چترال کے گاؤں منڈاغ (آوی) کے پندرہ گھرانوں کے مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور ہر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے کیونکہ کسی بھی وقت انکا چھوٹا سا گاؤں برفانی تودے کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔ آوی منڈاغ کے افگن رضا نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منڈاغ آوی میں 15گھرانے برفانی تود ے کی زد میں ہیں، قدرتی آفات کے حوالے سے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے کے ماہرین نے موجودہ حالات میں اس علاقے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کسی بھی وقت برفانی تودہ گرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے چترال کے ایم این اے، ایم پی ایز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے خطرے سے دوچار ان پندرہ گھرانوں کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ یہاں کے مکین سکوں کے ساتھ زندگی گزار سکیں کیونکہ اس وقت یہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔