صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چترال کے تین بڑے منصوبوں کی منظوری

اشتہارات

پشاور(میڈیا ڈیسک)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیوپی)نے 13715.622 ملین رو پے لاگت کے 24 پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 36 منصوبوں پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 24 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ بارہ منصوبوں کو موخر کرکے اصلاح کے لئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔ منظور شدہ اسکیموں میں سڑکوں کے شعبے میں چترال کے تین منصوبے شامل ہیں جن میں کریم آباد سسوم روڈ، فیض آباد اورغوچ ہون روڈ اور سویر روڈ کی تعمیر شامل ہیں۔ پی ڈی ڈبلیو پی میں منظور شدہ دیگر منصوبوں میں پانی کے شعبے میں ضلع صوابی میں یوسیز چکنوڈا،شیخ جانہ، کے ایس کے، اسوٹا، پرمولی، شیوا، نارنجنی، کالوخان، ادینہ، ترلاندی اور ترکئی میں آبپاشی کی سہولیات یعنی نکاسی کے نالوں اور کینال پٹرول روڈز اور ایف پی ڈبلیوز کی تعمیر اور بہتربنانے،ببینی، کٹاخٹ میں نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے اور تجدید سمیت آبپاشی کی سہولیات کی بہتری اور بحالی اور ضلع مردان میں قائد اعظم کالج سے رنگ روڈ تک کینال پٹرول روڈ کی تعمیر اور بہتری،ضلع دیر پائین میں یوسی اسبنر، خان پور، کوٹیگرام اور خادگزیہ میں آبپاشی اور پینے کے پانی کے مقاصد کے لئے زیرزمین قدرتی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے چیک ڈیمٹیریز کی تعمیراورآبپاشی کے چھوٹے ذخائرڈیموں کی تعمیر اور قیام،ضلع مردان میں شہباز گڑھی، باغیچہ ڈھیری، گڑھی دولت زئی، کوٹ دولت زئی،کوٹ اسماعیل زئی، گجرات، بخشالی میں نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے اور تجدید سمیت آبپاشی کی سہولیات کی بحالی اور بہتر بنانے، ضلع مردان میں یوسیز، مچی،بازار، رستم، چرگلی،پلو ڈھیری، کٹاخٹ، جمال گڑھی،سوال ڈھیر، کاٹلنگI-،کاٹلنگ۔II میں، کینال پیٹرول روڈ و چھوٹے پل اور آبپاشی چینلز کی تعمیر اور ضلع باجوڑ میں ڈواوو وئر (ذیلی پراجیکٹ) کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔سڑکوں کے شعبے میں کلاچی ڈی آئی خان میں دربند روڈ، ساگو سے مڈی تک براستہ گارا انڑا اتل شریف روڈ (16 کلومیٹر)،کیری شموزئی تا جوک رند (1 کلومیٹر) اور لورا جولا درابن سٹی پر پل کی فزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن اور تعمیر،صابرشاہ نکوٹ پل مانسہرہ کی فزیبلٹی سٹڈی،ڈیزائن اور تعمیر، ضلع سوات کی مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں کی تعمیر، ضلع ہری پور میں اراضی کے معاوضے کے بقایاجات کی فراہمی: سوات ایکسپریس وے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹریٹ ضم شدہ علاقوں کو بندوبستی اضلاع کے ساتھ مغربی اور مشرقی اطراف اور اہم رابطہ مقامات پر منسلک اور استحکام دینے کے منصوبے: مین خوازئی / بیزئی روڈ نز د سلطان خیل سے سورڈاگئی حلیمزئی تک (2 کلومیٹر) کے منصوبے شامل ہیں۔ میونسپل اور شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں بس ٹرمنلز، پھل منڈیوں، پارکس،ٹریفک مینجمنٹ،عوامی بیت الخلا، کھیلوں کی سہولیات، پارکنگ کی جگہوں اور منتخب شہری علاقوں کی خوبصورتی، باڑہ ضلع خیبر میں بس ٹرمنلز کی تعمیر شامل ہیں۔