موسمی حالات کے پیش لواری ٹنل کے شیڈول میں تبدیلی،رات 10بجے کے بعد ٹریفک کے لئے بند ہوگا

اشتہارات

چترال(محکم الدین) لواری ٹنل کے ملحقہ علاقے میں میں حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع چترال لوئر کی انتظامیہ نے لواری ٹنل سے ٹریفک کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق لواری ٹنل ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری ٹریفک جاری رہے گی۔ رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔