گہریت گول سے پانچ دن قبل اغواہونے والی شادی شدہ خاتون کو چترال پولیس نے بازیاب کرلیا

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد) ایون تھانہ کے حدود میں واقع گہیریت گول کے مٹھور بانڈہ میں پانچ دن قبل اغواہونے والی شادی شدہ خاتون کو چترال پولیس نے چترال شہر کے علاقہ مستجپاندہ سے برامد کرلی گئی جسے عدالت کے روبرو ریکارڈ بیان کرانے کے بعد ان کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے شوہر سمندر خان ساکن گہریت گول کے خلاف خلع کا مقدم عدالت میں دائر کرکے کئی مہینوں سے اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ 8نومبر کی شب ان کے شوہر نے آٹھ افراد کے ہمراہ ان کے گھرمیں گھس کر تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کر انہیں اغوا کرکے چترال شہر لے گئے۔ ایس ایچ او ایون صاحب الرحمن نے جانفشانی سے مغویہ کو برامد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی اور گزشتہ شب انہوں نے چترال شہر کے نواحی گاؤں مستجپاندہ میں واقع ایک گھر سے راہبہ بی بی کو اپنی تحویل میں لے لیا مگران کا شوہر سمندر خان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جوکہ اب بھی روپوش ہیں۔ ایس ایچ او نے ملزم سمندر خان کے ساتھ شریک جرم ملزمان سید عالم زمان خان اور بہادرخان ساکنان گہریت گول اور اصل دین ساکن ارندو گول کو سین لشٹ کے قریب سے گرفتارکرلیا جبکہ باقی چار ملزمان روپوش ہیں۔