خیبرپختونخوامیں 129تحصیل حکومتیں قائم کرنے کی منظوری

اشتہارات

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا میں 129تحصیل حکومتیں قائم کی جائیں گی جبکہ 7اضلاع میں سٹی لوکل گورنمنٹ قائم کی جائیں گی محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے 129تحصیل حکومتوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے جن میں 25قبائلی تحصیل حکومتیں بھی شامل ہونگی خیبر پختونخوا میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں 77تحصیل حکومتیں قائم کی گئیں تھیں جبکہ کوہستان میں تحصیل حکومتیں قائم نہیں کی جا سکی تھیں ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد اب صوبے میں 129تحصیل حکومتیں قائم کی جائیں گی پشاور، ایبٹ آباد، سوات، کوہاٹ، ڈی آئی خان، مردان اور بنوں میں سٹی لوکل گورنمنٹ قائم کی جائیں گی مجموعی طور پر 136سٹی و تحصیل لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا میں قائم کی جائیں گی جن پر براہ راست انتخابات ہونگے اور عوام سے ووٹ لے کر تحصیل حکومتوں کے چیئرمین اور سٹی لوکل گورنمنٹ کے میئرزکا انتخاب ہوگا۔