کالاش کمیونٹی کے لئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام صوبائی حکومت کا مستحسن اقدام ہے/کالاش عمائدین

اشتہارات

چترال(محکم الدین)چیف کالاش قاضی شہزادہ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ جان، نور شاہدین،سابق ممبر اُنت بیگ اور معروف کالاش لیڈر خواتین شاہی گل، ایران بی بی اور لالی گل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کاشکریہ ادا کیا ہے،کہ انہوں نے کالاش کمیونٹی کے مذہبی رسومات کی آدائیگی کے موقع پر نادار لوگوں کی مدد کیلئے پانچ کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس سے اس کلچر کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس فنڈ کے اعلان کو ممکن بنانے میں ایم پی اے وزیر زادہ،کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ کالاش نہایت قدیم تہذیب و ثقافت کا حامل قبیلہ ہے۔ اور اس قبیلے کے غریب لوگوں کو فوتیدگی کی رسومات ادا کرنے میں بہت سے مشکلات درپیش ہیں۔ اس لئے وزیر اعلی کے اعلان کردہ اس فنڈ سے رسومات کی آدائیگی کے مسائل دور ہوں گے۔ کالاش عمائدین نے وزیر اعلی سے اپیل کی۔ کہ کالاش ویلیز کے لوگوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کو فراغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے۔ کہ کالاش ویلیز کی سڑکوں کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان ہی سڑکوں کی وجہ سے کالاش ویلیز کے بچے حصول تعلیم کیلئے چترال شہر پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اور مریضوں و مسافروں کو ہر وقت جانی خطرے کا ڈر رہتا ہے۔ جبکہ سیاح کھنڈر سڑکوں کی وجہ ایک مرتبہ ویلیز کی وزٹ کے بعد مُڑ کر بھی واپس نہیں آتے۔ کالاش مر دو خواتین نے انڈومنٹ فنڈ کو کالاش قبیلے کیلئے بڑا تحفہ قرار دیا