وزیر اعلیٰ کے دورہ اپر چترال سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں /آفتاب ایم طاہر

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)تحریک انصاف اپر چترال کے سابق صدر اور پی ٹی آ ئی کے بانی کارکن آفتاب ایم طا ہروزیر اعلیٰ کے دورہ اپر چترال سے سیا سی یتیموں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے ہیں وہ لوگ جن کے ساتھ ان کے علا قے کے نا ظمین ملا قات کرنے سے کترا تے ہیں وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کو ڈکٹیشن دینے کی کو شش کر رہے تھے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کامیاب دورے سے ان کو اپنا سیا سی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے وہ چیخنے چلانے میں مصروف ہیں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ سیا سی جما عتوں سے وا بستہ افراد جن کی لیڈر شپ کو تحریک انصاف کی حکومت میں قوم کے سامنے بے نقاب کر کے کچھ کو جیلوں میں بند کر دیا ہے اور کچھ کی جانے کی تیا ری کر رہے ہیں ایسے صورت حا ل میں ان افراد کی ما یو سی ایک فطری امر ہے جس کا اظہار وہ اپنے بے سروپا بیا نات کے ذریعے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چترال کی تر قی کے جس ہمہ جہت منصو بے پر عمل کر رہی ہے صو با ئی وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہ اس عمل کو تیز کرنے اور منصو بوں کا جائزہ لینے کے حوا لے سے تھا جس سے نہ صرف جاری منصو بوں پر عمل در آمد کا رفتار تیز کیا جا سکے گا بلکہ اس دورے سے نئے منصو بوں کی شروعات میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ صو بائی حکومت گزشتہ صو بائی حکومت کے دوررس منصو بوں کو جاری رکھنے اور ان میں تیزی لانے کی خواہشمند ہے جس میں صحت اور تعلیم کے علاوہ سیا حت، پن بجلی اور معدنیات کے شعبے کو خصو صی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ترقی کے ساتھ ساتھ نو جوانوں کو روز گار کے زرائع بھی میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی بد قسمتی کہ گزشتہ ادوار کی طرح اس دفعہ بھی ایسے لو گ منتخب کئے گئے ہیں جو نہ اس ہمہ جہت تر قیاتی حکمت عملی سے واقف ہے اور نہ ہی وہ کر دار ادا کرنے کے قابل ہیں، ایسی صورتحال میں چترال کے تر قیا تی منصو بوں کاسہرا تحریک انصاف کے کارکنوں کے سر ہے اور پی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس حوالے سے مثبت کر دار اداکرنے کے لئے ہر وقت تیا رہے۔ صو بائی وزیر اعلیٰ کا دورہ چترال بھی کا رکنوں کی محنت اور کو ششوں کا نتیجہ ہے اور مستقبل میں بھی انشا ء اللہ ہم اپنی قیا دت کو چترال کے مسائل سے آگاہ کرتے رہینگے اور چترال کی تر قی ہو تی رہے گی،اس سلسلے میں سیا سی بو نوں کے مشوروں کی قطعاً ضرورت نہیں اپنے علا قے کے مسائل کا پی ٹی آئی کے ورکروں کو ادراک ہے اور ان مسا ئل کو کس طرح قیا دت تک پہنچا کر حل کیا جا سکتا ہے اسے بھی ہر کارکن بخو بی آگاہ ہے اس لئے ایسے عناصر کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے اوقات میں رہ کر بیان دیں ان کی قیادت نے چترال کے عوام کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ چترالی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔