بلدیاتی ادارے تحلیل، صوبہ بھر میں چالیس ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندے سبکدوش ہو گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہونے کے بعد گذشتہ روز تمام بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے جسکے بعد خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندے بھی سبکدوش ہو گئے۔ بلدیاتی سیٹ اپ تحلیل ہونے کے بعد بلدیات سے متعلق جملہ امور بیور کریسی کے حوالے کردئیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں مئی 2015کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں 24ضلعی، 77تحصیل و ٹاؤن اور 3ہزار 339ویلج و نائبرہوڈکونسلیں قائم کی گئی تھیں، کوہستان کی تقسیم سے متعلق کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے وہاں تینوں سطحوں کے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔ بلدیاتی نمائندوں نے 29اگست 2015کو اپنے عہدوں کا حلف لیا تھا اور آج ان کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔محکمہ بلدیات حکام کے مطابق تمام بلدیاتی نمائندے اب عام شہری تصور ہونگے جبکہ ان کے پاس موجود تمام سرکاری املاک، دستاویزات اور ریکارڈ متعلقہ سیکرٹریز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔