ایم پی اے وزیر زادہ نے کلرز آف چترال کے دفتر کا افتتاح کیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ نے چترال بائی پاس روڈ میں ”کلرز آف چترال“ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ گذشتہ روز چترال بائی پاس روڈ میں نگاہ مارکیٹ میں کلرز آف چترال کے دفتر کا افتتاح ہوگیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر اور چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار عبداللطیف اور دیگر اراکین، شبیر احمد صدر تجار یونین اور صابراحمد ڈرائیور یونین موجود تھے۔کلرز آف چترال کے سی ای اوچترال کے معروف ٹیلینٹڈ اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اسٹار گلوکار اور سوشل ورکر مہتاب ضیاب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ اداکیا اور کلرز آف چترال کے تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلرز آف چترال جو ایک پروڈکشن ہاؤس،جدید ترین اسٹوڈیو،ایونٹ منیجمنٹ،ساونڈ سسٹم اوراشتہارات چلانے کے ساتھ ساتھ چترال کے نوجوان فنکاروں کو بہترین سہولیات ان کے فن کو اُجاگر کرنے کا مناسب ترین ریٹ پر فراہم کرنے کے ساتھ چترال میں منعقد ہونے والے تمام تہواروں،قومی دنوں اورہر قسم کے تقریبات اور سیمینارز کے انتظامات میں آرڈرز پرہر قسم کے لایٹ سسٹم،ساونڈ سسٹم اور ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ،بہترین فوٹو گرافی، ویڈیوزکا انتظام انتہائی معقول ریٹ پر فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکا ادارہ چترال کے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیاں فراہم کرنے میں نمایاں کردار فراہم کریگا اور چترال میں پائیدار ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے چترال کے بھائی چارے محبت پیار رواداری اور اتفاق اتحاد کو فروغ دینے اور امن کے اس بے مثال ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا مقدور بھر کردار ادا کرتا رہیگا
مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چیرمین ڈیڈک کمیٹی وزیر زادہ نے کلرز آف چترال کے جدید سہولیات سے آراستہ اس پروڈکشن ہاؤس کے قیام پرسی ای او چترال کلرز مہتاب ضیاب کو مبارک دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کلرز آف چترال کے فلاحی سرگرمیوں کو سراہااورسی ای او کلرز آف چترال مہتاب ضیاب اور اس کے ٹیم کو کراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھر پور تعاون اور سرپرستی کا اعلان کیا۔