تجار یونین بونی کے کابینہ کی تقریب حلف برداری؛ایم این اے اور ایم پی اے کی شرکت

اشتہارات

چترال (نامہ نگار)تجار یونین بونی اپر چترال کے حلف برداری کی تقریب بونی میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ممبرقومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے کی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی چترال مولانا ہدایت الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ تقریب حلف برداری میں تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف،تحصیل نائب ناظم فخرالدین، ضلع کونسلرزاور امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،تحصیلدار مستوج رب نواز کے علاوہ علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ حلف برداری کی تقریب میں تجاریونین چترال کے صدر شبیر احمد اور کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے اپر چترال مولانا ہدیت الرحمٰن نے اپنے خطاب میں بازار یونین بونی کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور علاقے کے لیے اپنے جد جہد باتفصیل بیان کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم صوبائی اسمبلی میں بیٹھ کر آپ کے حقوق سے غافل ہیں بلکہ ہم اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر جد و جہد میں مصروف ہیں حکومت کو اس وقت تک بہت سے چیلنجز درپیش تھے ا ب مسائل انشاء اللہ حل ہونگے اور بہت جلد چترال میں ترقیاتی کام زورو شور سے شروع ہونگے۔انہوں نے یقین دلایا کہ منتخب نمائندے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ ہم آپ کو نا امید ہرگیز نہیں کرینگے۔


تجار یونین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ جب سے وہ منتخب ہوئے ہیں انہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دی ہے۔ انہوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران کئے گئے اپنی کارکردگی اور کوششوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترا ل کے مختلف علاقوں بالخصوص گولین سے اپر چترال کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور چترال میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے سلسلے میں کوششیں کی جنکے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی درخواست دے یا نہ دے مجھے چترال اور اپر چترال کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور بتدریج ہم عوامی مسائل حل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم بھی آپ کے اعتماد پر پور اترینگے۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ عوامی مسائل سے کسی صورت غافل نہیں ہوسکتے تاہم بعض مسائل حل ہونے میں وقت لگے گا مگر اس جانب کوششیں مسلسل جاری رہینگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اپنے دور نظامت میں انجام دئیے گئے خدمات کا ذکر کیا اور کہا انکی دلی خواہش تھی کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرسکیں تاہم اس دوران نامساعد حالات کے باوجود انہوں نے اپنی بساط کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا علاقے میں تواتر کے ساتھ قدرتی آفات کی وجہ سے بھی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم باوجود ان مشکلات اور وسائل کی عدم دستیابی کے انہوں نے حتی المقدور عوام کی خدمت کی۔
قبل ازیں نو منتخب صدر بازار بونی محمد شفیع اور جنرل سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں انکے پینل پر اعتماد کرنے پر بونی بازار کے تاجر برادری کا شکریہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بونی بازار اور بونی ہیڈ کوارٹر کے مختلف مسائل بیان کرتے ہوئے عوامی نمائندگا ن سے گزارش کی کہ وہ ان مسائل کی طرف توجہ دیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔ انہوں نے خصوصی طور پر بونی کے اندر سڑکوں کی مخدوش حالت اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی کا ذکر کیا۔
تقریب سے تجار یونین کے عبوری صدر صوبیدار رحیم خان، تجاریونین چترال کے صدر شبیر احمد، محمد پرویز لال، مختار لال نے بھی خطاب کیا اور عوامی مسائل سے منتخب نمائندگا ن کو آگاہ کیا۔