جمعہ. مارچ 24th, 2023

چترال(نامہ نگار)اپر چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے سے تحریک تحفظ حقوق عوام اپر چترال وعمائدین بونی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس تحریک حقوق عوام کے صدر مختار لال کے ہاں زیر صدارت ممتاز قانون دان غلام علی شاہ ایڈوکیٹ منعقدہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے لینڈ سیٹیلمنٹ کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کی بابت تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بعد ازاں منطور کئے گئے ایک متفقہ قرارداد میں ضلع اپر چترال میں بندوبست اراضی کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور موقف اپنا یا گیا کہ بندوبست اراضی کے عمل میں متعلقہ اہلکار لوگوں کے جائیدادوں کے اشتمال اراضی کے موقع ضابطہ اور تمام قوانین وضوابط کو مکمل طورپر پامال کرکے اپنی مرضی سے اور سنی سنائی باتوں پر انحصار کرکے ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں جوکہ منظر عام پر آنے کی صورت میں گھرگھر جھگڑے اور فسادات ہونے اور نقص امن کا خطرہ ہے۔ لوگوں کے اراضی ریکارڈ مرتب کرتے وقت اصل مالکان کو موقع پر طلب کیے بے غیر اور انکا موقف سنے بے غیر ریکارڈ مرتب کئے جارہے ہیں اور ایسے ریکارڈ میں راہ،نہر،حد بندی اور دیگر حقوق کی کوئی تعین نہیں ہے۔اجلاس میں علاقے کے عوام بندوبست اراضی کے جملہ کاروائی کو مسترد کرتے ہوئے علاقے میں از سر نو سروے کرکے ریکارڈ درست کرنے پر زور دیا ہے اور سابق ڈسٹرکٹ لینڈ سٹلمنٹ آفیسر شاہ نادر کی بدنظمی،غیر ذمہ درانہ کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرکے انہیں سخت تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔اجلاس میں لینڈ سٹلمنٹ کے بارے کاروائی کومزید موثر بنانے کے سلسلے میں پیر کو ضلعی سطح پر اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تاکہ اپر چترال کے عوام متفقہ طورپر ایک پلیٹ فارم کے ذریعے جدوجہد کرسکے۔اجلاس سے سیاسی وسماجی شخصیت پرویز لال،مختار احمد لال صدر تحریک حقوق اپر چترال،رحمت سلام لال، ایس۔ایم قربان علی،سلطان نگاہ،ریٹائرڈ صوبیدار دینار خان،ایڈوکیٹ غلام علی شاہ،کونسلر شمس محمد وغیرہ نے خطاب کیا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دوما دومی بجلی گھر کو فوری طور چالو کیا جائے تاکہ علاقے میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221