چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں آئندہ36گھنٹوں میں گرمی میں اضافے،موسلادھاربارشوں اور گلیشیئرپھٹنے کے امکانات ہیں/محکمہ ریلیف

اشتہارات

چترال(چ،پ)محکمہ ریلیف خیبرپختونخواکے مطابق چترال سمیت سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان لوئر،کوہستان اپر اور کوہستان پالس میں ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔ گلیشیئر وادیوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔محکمہ ریلیف نے ہدایت کی ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں عوام ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے مدنظر خود بھی دور رہیں اور جانوروں کو بھی دور رکھیں۔ محکمہ ریلیف نے چترال سمیت، سوات، دیر اپر اینڈ لوئر،کوہستان،کوہستان پالس کے ضلعی انتظامیہ کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ ریلیف سیاحوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ ملاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں سفر سے متعلق احتیاط کریں اور چترال کے دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ ریلیف نے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے، ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی اور برقت حکومتی امداد شروع کرنے کا الرٹ جاری کردیاہے۔اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔۔عوام پی ڈی ایم اے،خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 1700پررہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔